کامیڈی نائٹ ود کپل کیوں ختم کیا گیا؟اصل کہانی سامنے آگئی

2  فروری‬‮  2016

ممبئی (نیوز ڈیسک)انتہائی معروف کامیڈی شو ’کامیڈیا نائٹ ود کپل ‘جو کہ چند دن قبل اچانک بند کر دیا گیا تھاتاہم اب اس کے پیچھے چھپی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل ’کلرز‘کے سربراہ راج نائیک نے خاموشی توڑتے ہوئے آخر کار کپل شرما اور چینل کے درمیان ہونے والے تنازع سے پردہ اٹھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا ان کی خاموشی کو غلط معنی دے رہاہے اور خاموشی کو ان کی کمزوری سمجھا جارہاہے۔راج نائیک کا کہناتھا کہ اصل میں کپل شرما کے شو کا نام ’کامیڈی نائٹ ‘رکھنے کافیصلہ کیا گیا تھا لیکن بعد چینل نے شو کا نام ’کامیڈی نائٹ ود کپل ‘رکھنے کا فیصلہ کیا ،وہ شو ایک دم عوام میں بہت زیادہ مقبول ہو گیا جس سے کپل شرما ایک بڑا سٹار بن گیا لیکن وہ اپنی کامیابی کو سنبھالنے میں کامیاب نہیں ہوا۔کپل شرما نے چینل سے او ر پیسے مانگے ،جو کہ ہم نے اسے دے دیئے لیکن اصل میں مسئلہ پیسوں کا نہیں تھا بلکہ اصل بات یہ تھی کہ کپل شرما نے چینل کے ساتھ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر حریف چینلز کے پروگرام ہوسٹ کیے جبکہ ان کا کلرزچینل کے ساتھ خصوصی کنٹریکٹ تھا،جوکہ مہذب کام نہیں ہے۔راج نائیک کا کہناتھا کہ کپل شرما پچھلے دس سال سے چینل سے منسلک تھے پہلے انہوں نے ’لافٹر چیلنج‘پھر ’کامیڈی سرکس ‘اور آخر میں ’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘کے نام سے پروگرام کیا۔انہوں نے کہا کہ کپل شرما انتہائی قابل شخص ہے اور بہت اچھا انسان بھی ہے ہمیں ذاتی بنیادوں پر کبھی ایک دوسرے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…