امریکا ،14سال سے کم عمر بچوں پر فیسبک پیچز بنانے پر پابندی

27  مارچ‬‮  2024

واشنگٹن(این این آئی)سوشل میڈیا کے جہاں بہت فائدے ہیں وہیں اس کے نقصانات کی لسٹ بھی طویل ہے ، اسی لیے امریکی ریاست فلوریڈا میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کا بل منظور کر لیا گیا ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے 14 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پیج کی ممانعت اور 14 سے 15 سالہ بچوں کے والدین کی اجازت سے سوشل میڈیا پیج بنا سکنے پر مبنی قانونی بِل کے بارے میں بیان جاری کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے بچے ڈپریشن کا شکار ہو جاتے، خود کو نقصان پہنچاتے اور بعض اوقات خودکشی کر لیتے ہیں۔ مذکورہ بِل بچوں کی جنسی مواد والے صفحات تک رسائی کو بین کرے گا والدین کو اپنے بچوں کی حفاظت کا امکان فراہم کرے گا، توقع ہے کہ قانون یکم جنوری 2025 کو نافذ کر دیا جائے گا۔

یادرہے کہ فلوریڈا صوبائی اسمبلی نے 25 جنوری کو والدین کی منظوری لئے بغیر 16 سال سے کم عمر بچوں کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال محدود کرنے پر مبنی قانونی بِل کی منظوری دے دی تھی لیکن ڈی سانٹس نے اس مقف سے کہ بِل منظور کر کے والدین کے حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے بِل کو ویٹو کر دیا تھا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…