اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

عمران خان شاہد آفریدی کے نشانے پر، نام لیے بغیر کھری کھری سنا دیں

datetime 1  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں یومِ تکریمِ شہدا کی تقریب میں شرکا سے خطاب کیا اور ملک کے لیے فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ شاہد آفریدی نے اپنے اس خطاب میں کسی کا نام لیے بغیر ایسا پیغام دیا جو عمران خان کی جانب ہی اشارہ معلوم ہوتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ اس ملک کے لیے میرے بڑوں نے، آپ سب کے بڑوں نے کئی قربانیاں دی ہیں اور میرا یہ ماننا ہے کہ قربانیاں دینے کا بھی ایک خاص وقت ہوتا ہے اور ابھی ملک کی کامیابی اور ترقی کے حوالے سے کام کرنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اکیلے ہی اس ملک کو لے کر چل لے گا تو یہ اسکی بہت بڑی بھول ہے،اس ملک کو ہم سب نے مل کر بنایا ہے اور اس کو ہم سب مل کر ہی لے کر چل سکتے ہیں، اس کے علاوہ اسکا کوئی دوسرا علاج نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں یہ حلفیہ کہتا ہوں کہ اس ملک کے لیے جتنی قربانیاں فوج نے دی ہیں کسی نے نہیں دیں، آزادی کیا ہوتی ہے کشمیری عوام سے پوچھیں۔شاہد آفریدی کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسے عمران خان پر تنقید قرار دیا، جہاں کسی نے اس بیان کے حق میں بات کی تو کچھ صارفین نے شاہد آفریدی پر ہی تنقید کردی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…