سیف اللّٰہ نیازی کا پی ٹی آئی میں واپسی کا اشارہ

30  مئی‬‮  2023

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف آگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے اشارہ دیا ہے کہ وہ واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے ۔

جنگ اخبار میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق یہ اشارہ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کے اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دیا ہے۔ سینیٹر سیف اللہ سرور خان نیازی پارٹی چھوڑنے کے تین دن میں پی ٹی آئی دوبارہ اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

سیف اللہ سرور خان نیازی نے بھی پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرز فیصل سلیم رحمٰن ، ہمایوں محمد، مسز زرقا تیمور، مسز سیمی ایزدی، مسز فلک ناز چترالی، فضا محمد، ذیشان خانزادہ نے پارلیمنٹ ہا ئوس کے باہر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

ان سینیٹرز نے کہا تھا کہ انہوں نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی قرارداد جمع کرادی ہے۔ تاہم اس مشترکہ پریس کانفرنس میں جب صحافیوں نے سیف اللہ نیازی سے پی ٹی آئی سے ان کے تعلق کے حوالے سے دریافت کیا تھا تو وہ چپ رہے تھے اور ان کی ساتھی مسز زرقا نے ان کی جانب سے جواب دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…