جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر سے متعلق اہم خبر

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)شہریوں کی گاڑیوں کی جعلی ٹرانسفر روکنے کے لئے اہم اقدام،گاڑی مالکان کوکسی بھی ٹرانزیکشن یا ٹرانسفر پر ایس ایم ایس موصول ہوگا اور ایکسائز ملازمین کوپاسورڈکے غلط استعمال کو روکنے کےلئے ڈبل سیکیورٹی سسٹم کا آغاز کیا جارہا ہےتاکہ مجاز اتھارٹی کے بغیر کوئی استعمال نہ کرسکے۔

سٹی 24 نیوز میں علی ساہی کی خبر کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں گاڑی ٹرانسفر یا رجسٹرڈ،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی صورت میں شہری کے موبائل پر ایس ایم ایس آئےگا۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکن ٹیکس یا سمیت دیگر کوئی بھی ٹرانزیکشن پر مالک کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جائےگا۔جعلی ٹرانسفر یا انجان ٹرانزیکشن پر مالک فوری ایکسائزرابطہ کرسکے گا۔جعلی ٹرانسفر روکنے کےلئے ایکسائز حکام کےسسٹم کا پاسورڈغلط استعمال نہیں ہوسکےگا۔پاسورڈ الاٹی کو سسٹم کے آغاز کےلئے او ٹی پی نمبرموبائل نمبر موصول ہوگا۔او ٹی پی کے اندراج کے بغیرسسٹم پر پاسورڈ استعمال نہیں ہوسکے گا۔ہر سال ہزاروں گاڑیاں مالکان کے بغیر ہی ٹرانسفر ہو جاتی ہیں۔بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز کے بعد جعلی ٹرانسفر میں کمی ہوئی ہے۔ایس ایم ایس سروس اور پاسورڈ پر ڈبل سیکیورٹی سےجعلی ٹرانسفر بالکل رک جائے گی۔پندرہ روز کے اندر میں پنجاب بھر میں سسٹم شروع کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…