اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ضمنی الیکشن میں انتخاب لڑنے بارے پیپلز پارٹی کا ن لیگ سے اختلاف سامنے آ گیا

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر انتخابات کے معاملے پر پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا ہے، پیپلزپارٹی اس اتحاد کا حصہ نہیں، عمران خان کا تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنا اپنے امیدواروں پر عدم اعتماد ہے۔

سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین فرحت اللہ بابر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے باعث خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہے، پیپلزپارٹی اس اتحاد کا حصہ نہیں، بظاہر پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ بہتر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں ابھی اس اہم معاملے پر مشاورت ہونا ہے، پیپلز پارٹی اس حوالے سے اپنی پالیسی کا جلد اعلان کریگی۔فرحت اللہ بابر نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنا اپنے امیدواروں پر عدم اعتماد ہے، وہ ایسے فیصلوں سے ملک و قوم کے وسائل اور وقت ضائع کررہے ہیں۔پی پی پارلیمنٹرین کے رہنما نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے راجن پور سے حلقہ این اے 193 کا ضمنی الیکشن کون لڑے گا اس پر جلد فیصلہ کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…