سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے بارے پنجاب حکومت نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا
لاہور(این این آئی)پنجاب نے بھی وفاقی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وفاق کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت بھی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ یا کٹوتی نہیں کرے گی۔