آٹے کی فی کلو قیمت میں کمی کر دی گئی، رمضان المبارک میں عوام کیلئے بڑا ریلیف
لاہور(این این آئی)آٹا چکی مالکان نے رمضان المبارک کے پیش نظر چکی آٹے کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی کر دی۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔ 3روپے کمی کے بعد آٹا چکی کی قیمت 65روپے سے کم کر کے 62روپے فی کلو کر دی گئی۔