سابق وفاقی وزیر اور نواز شریف کے قریبی ساتھی انتقال کرگئے
لاہور (این این آئی) سابق وفاقی وزیر میاں محمود احمد خان انتقال کرگئے، میاں محمود احمد سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔ان کے صاحبزادے داد محمود خان نے بتایا کہ والد چند روز سے علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔