جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس پنجاب ہائوس اسلام آباد تک پہنچ گیا، ملازمین میں کرونا کی تشخیص

datetime 24  اپریل‬‮  2020

کرونا وائرس پنجاب ہائوس اسلام آباد تک پہنچ گیا، ملازمین میں کرونا کی تشخیص

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں پنجاب ہائوس کے 2 ڈرائیور اور کلاس فور کے ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوگئی۔ انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی پنجاب حکومت کے تینوں ملازمین بابر، ارشداور جمیل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تینوں سرکاری ملازمین کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی لایا گیا۔