بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان پر ایک اور بڑی پابندی لگا دی

datetime 22  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میڈیا سے بات چیت کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر میڈیا سے گفتگو نہ کریں، کیونکہ ان سے متعلق معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں زیرِ تفتیش ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان آئی سی سی کو بھیجے گئے خط کے حوالے سے اپنا مؤقف اور اس کی تفصیلات میڈیا کے سامنے رکھنا چاہتے تھے۔ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کی پابندی کرتے ہوئے شق 16 کے تحت اپنا حق استعمال کرنے کے خواہاں تھے۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کے تحت کھلاڑی متعلقہ اجازت کے بغیر عوامی بیان جاری نہیں کرسکتا، جبکہ شق 16 میں بورڈ اور کھلاڑی کے درمیان باہمی تعاون کی شرط شامل ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے دورے کے دوران دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد جن پاکستانی کھلاڑیوں کو واپس بلایا گیا تھا، محمد رضوان بھی ان میں شامل تھے۔

بعد ازاں پی سی بی نے محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فون بھی اپنی تحویل میں لے لیے تھے، جنہیں بعد میں این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ دونوں کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے بھی روک دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…