جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ کی اداکارہ ثمرین کور کیساتھ تعلقات کی تصدیق

datetime 27  جولائی  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ نے طویل عرصے سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے

اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا شخصیت ثمرین کور کے ساتھ اپنے تعلقات کو باضابطہ طور پر عوامی طور پر تسلیم کر لیا۔ارشدیپ سنگھ نے انسٹاگرام پر ثمرین کور کے ہمراہ محبت بھری تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مائی پرسن لکھا، جس کے بعد مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے دونوں کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔ارشدیپ سنگھ اور ثمرین کور کے تعلقات کی افواہیں 2026 کے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) سیزن کے دوران سامنے آئیں، جب ارشدیپ نے اسنیپ چیٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔مداحوں نے تصویر میں نظر آنے والے ٹیٹو اور نیل آرٹ کو سمرین کور کی انسٹاگرام تصاویر سے ملاتے ہوئے دونوں کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کر دی تھیں۔بعد ازاں ثمرین کور مختلف آئی پی ایل میچز کے دوران وی آئی پی انکلوژرز میں ارشدیپ کی حوصلہ افزائی کرتی بھی نظر آئیں، جبکہ پاپارازیوں نے دونوں کو کئی مواقع پر ایئرپورٹ اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا، جس سے ان افواہوں کو مزید تقویت ملی۔26 سالہ ثمرین کور اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور ان کا تعلق بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر سے ہے۔

انہوں نے 2018 میں فیمینا مس انڈیا مقابلے میں اپنے آبائی علاقے کی نمائندگی کرتے ہوئے رنر اپ پوزیشن حاصل کی، جس کے بعد ماڈلنگ اور شوبز انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔ثمرین کور متعدد معروف میوزک ویڈیوز میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، جن میں انہوں نے گلوکار جوبن نوٹیال، یو یو ہنی سنگھ اور بادشاہ کے ساتھ کام کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…