ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

بھکاری خاتون کا مشہور بھارتی کرکٹر کی بیوی ہونے کا دعویٰ

datetime 20  دسمبر‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں سڑکوں پر بھیک مانگنے والی ایک خاتون نے مشہور بھارتی کرکٹر کی بیوی ہونے کا حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر انتہائی کمزور اور لاغر حالت میں موجود مسافروں سے بھیک مانگتی عمر رسیدہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ سابق بھارتی کرکٹر سلیم درانی نے ان سے شادی کی تھی تاہم ان کی تصدیق کیلئے سلیم درانی اب اس دنیا میں نہیں ہیں، کیونکہ ان کا دو سال قبل انتقال ہو چکا ہے۔خاتون جس کی شناخت ریکھا سری واستو کے نام سے ہوئی ہے، انہوں نے سلیم درانی سے شادی کے دعوے کے ساتھ دعویٰ کیا کہ وہ دبئی میں ایک ایئرلائن کمپنی چلاتی تھیں اور انہوں نے وہاں پرتعیش زندگی بسر کی تاہم ان کی زندگی نے ایک المناک موڑ لیاجس سے وہ مالی طور پر تباہ ہو کر سڑکوں پر آ گئیں۔

خاتون کے اس حیران کن دعوے کے بعد سلیم درانی کے اہلخانہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ریکھا سریواستو نے بتایا کہ 2023 میں انتقال کر جانے والے سلیم درانی نے ملک بھر میں کرکٹ کھیلی۔ خاتون کے مطابق جب درانی نے کھیلا تو ان کی کئی معروف شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اپنا بنگلہ ہے، لیکن انہیں سب کچھ بیچنا پڑا۔ سلیم درانی کے خاندان کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیاجبکہ فری پریس جرنل کے مطابق درانی کی سوانح عمری میں ریکھا سریواستو نامی کسی خاتون سے ان کی شادی یا دبئی میں کسی کاروبار کا ذکر نہیں ہے۔واضح رہے کہ سلیم درانی جن کی پیدائش 11 دسمبر 1934 کو کابل میں ہوئی تاہم ان کے اہل خانہ بھارت ہجرت کر گئے۔ انہوں نے آل رائونڈر کی حیثیت سے دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف بھارت کو کئی میچز میں ناقابل یقین فتوحات دلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…