منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

انٹرنیشنل کرکٹر کو خاتون پر حملہ اور فون چوری کے الزام میں تین سال قید

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

پاپوانیوگنی (این این آئی)پاپوا نیوگنی کے وکٹ کیپر بلے بازکلپلنگ ڈوریگا کو ایک خاتون پر حملہ کرکے اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق 30سالہ ڈوریگا جرسی میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے تھے۔وہ ڈنمارک اور کویت کے خلاف میچ کھیل چکے تھے اور مزید مقابلے بھی شیڈول تھے۔واقعہ 25 اگست کو راتتقریباً ڈھائیبجے پیش آیا جب ڈوریگا ہوٹل واپس جا رہے تھے۔

ہیلری اسٹریٹ، سینٹ ہیلئیر میں انہوں نے ایک خاتون کو دیکھا اور اچانک اس پر حملہ کر کے اسے زمین پر گرا دیا، جس کے بعد اس کا فون چھین لیا۔پولیس کے پاس خاتون کے زخموں کی تفصیلات موجود نہیں، تاہم ڈوریگا کو اسی دن گرفتار کر لیا گیا تھا۔اگلے روز ان پر ڈکیتی کا باضابطہ مقدمہ دائر کیا گیا اور 27 اگست کو جرسی مجسٹریٹس کورٹ میں انہوں نے جرم تسلیم کر لیا۔بعد ازاں 28 نومبر کو رائل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں تین سال قید کی سزا سنا دی، جس سے ان کے کرکٹ کیریئر پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…