پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دورے کے پہلے حصے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہوں گے، جو 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہیں۔ یہ سیریز بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل کھیلی جائے گی۔

ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد دوسرا مرحلہ مارچ میں شروع ہوگا، جس میں تین ایک روزہ میچز 13 سے 19 مارچ تک منعقد کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد ہی سیریز کے وینیوز اور مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے دورے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک مزید شاندار اور یادگار دورہ ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سیریز ہمیشہ ہمارے کیلنڈر کا اہم حصہ رہتی ہے۔”

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا، جہاں محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے ایک روزہ سیریز 1-2 سے جیت کر 2002 کے بعد پہلی مرتبہ آسٹریلوی سرزمین پر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

البتہ میزبان ٹیم نے بعد ازاں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے بدلہ برابر کر لیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…