منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار

datetime 19  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال ایشیاکپ نہ کھیلنے کافیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام فیصلے سے متعلق ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ بھی کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو دی گئی تھی، لیکن پاکستان کے خلاف میچ نہ ہونے کی صورت میں ٹورنامنٹ کی مالی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔ بھارت کی اس ضد سے نہ صرف ایشیائی کرکٹ متاثر ہوگی بلکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان جیسے ممالک بھی مالی نقصان کا شکار ہوں گے، جو اس ایونٹ سے ریونیو حاصل کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت نے کھیل کو سیاست سے آلودہ کیا ہو۔ 2019 کے ورلڈ کپ اور 2023 کے ایشیا کپ میں بھی بھارت نے اسی قسم کا رویہ اپنایا تھا، جس پر بین الاقوامی حلقوں نے بھی تنقید کی تھی۔ادھر اطلاعات ہیں کہ بھارت بنگلہ دیش کے خلاف طے شدہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی پیچھے ہٹنے پر غور کر رہا ہے۔ماہرین کھیل کا کہنا ہے کہ اگر بھارت اسی روش پر قائم رہا تو ایشیائی کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے، اور کھیلوں کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…