منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پہلگام واقعہ؛ لیفٹیننٹ کرنل دھونی کو “ٹوئٹ” نہ کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 29  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی اس وقت تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے پہلگام واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا، جس پر بھارتی حلقوں کی جانب سے سخت اعتراض سامنے آیا ہے۔

پہلگام حملے کے بعد متعدد بھارتی کرکٹرز، جن میں ویرات کوہلی، شبمن گل اور پاکستان مخالف مؤقف رکھنے والے سابق کرکٹر دانش کنیریا شامل ہیں، واقعے پر اظہار افسوس کر چکے ہیں۔ تاہم دھونی کی خاموشی سوشل میڈیا صارفین اور بعض ناقدین کو ناگوار گزری ہے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے دھونی پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا ایک سابق فوجی افسر اتنا بھی نہیں کر سکتا کہ اس سانحے پر اظہار خیال کرے؟ ان کے بقول دھونی کو پہلگام واقعے پر کم از کم ایک بیان یا ٹویٹ تو دینا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد شیکھر دھون نے بھی شاہد آفریدی کے خلاف بیان دے دیا

یاد رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کو نومبر 2011 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے اعزازی طور پر بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کا رینک عطا کیا تھا۔ یہ اعزاز انہیں کرکٹ میں بھارت کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دینے پر دیا گیا تھا، خاص طور پر 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ میں فتح کے بعد۔

واضح رہے مہندرا سنگھ دھونی واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں ورلڈکپ، 2013 میں چیمپئینز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…