منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا شاہین شاہ اور شاداب کو آرام دینے کا مطالبہ

datetime 24  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کیویز نے تین ایک سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ آخری میچ بدھ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آخری میچ میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نائب کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کو آرام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری میچ میں بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمایا جائے۔ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو آرام دیا جا سکتا ہے۔سابق اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان سیریز تو ویسے ہی ہار چکا ہے۔ اس لیے بہتر فیصلہ یہی ہوگا کہ باقی کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے۔

واضح رہے نیوزی لینڈ کے خلاف رواں سیریز کے کھیلے گئے چار ٹی 20 میچوں میں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ چوتھے میچ میں تو دونوں کرکٹرز نے بغیر کوئی وکٹ لیے 98 رنز مخالف ٹیم کو دیے تھے جب کہ بیٹنگ میں بھی کمال نہ دکھا سکے۔چار میچز میں شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز دے کر صرف دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ طویل عرصہ بعد بطور نائب کپتان ٹیم میں واپسی کرنے والے آل راو?نڈر شاداب خان نے 110 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی جب کہ بلے سے بھی وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور تین اننگز میں صرف 30 رنز ہی بنا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…