بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بھارت نے چیمپینز ٹرافی میں اپنی ٹیم جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کی تصدیق کردی

datetime 22  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سیکیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین پر مکمل طور پر عمل کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی جانب سے آفیشل لوگوں سے متعلق مقرر کردہ اصولوں پر عمل کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی میں اپنی جرسی پر میزبان ملک (پاکستان) کا نام نہیں چھاپنا چاہتا، تاہم سیکریٹری بی سی سی آئی کے اس بیان کے بعد یہ معاملہ اب ختم ہوگیا ہے۔

آئی سی سی کے آفیشل لوگو (جس پر پاکستان کا نام بھی ہوگا) سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سیکیا نے تصدیق کی ہم آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔عام طور پر، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تمام ایونٹس میں شرکت کرنے والی ٹیمیں آئی سی سی کی ہدایات پر عمل کرتی ہیں اور ہر ٹیم ایونٹ کے آغاز سے پہلے اپنی پلینگ اور ٹریننگ کٹ منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھیجنے کی پابند ہیں۔2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر انگلینڈ اور ویلز کا نام شامل تھا، اسی طرح پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ 2023 کی شرٹس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا اس ایونٹ کے لوگوں میں بھارت کا نام شامل تھا۔خیال رہے کہ منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے جب کہ بھارت اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف دبئی میں کھیلے گا۔

پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 2028 تک تمام انٹرنیشنل ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، لہذا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔دوسری جانب، بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی کے ایک عہدیدار نے بھارتی کپتان روہت شرما کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نہ بھیجنے کے مبینہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم بی سی سی آئی نے اب تک نہ تو روہت شرما کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ہے اور نہ ہی ان کے سفر کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ سے پہلے میزبان ملک میں ایک فوٹو شوٹ ہوتا ہے، جس کا مقصد ایونٹ کی تشہیر کرنا ہوتا ہے اور اس فوٹو شوٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتان شامل ہوتے ہیں۔آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 1996 اور 2008 کے ایشیا کپ کے بعد پاکستان کو ایک عرصے بعد پہلی بار چیمپئنز ٹرافی 2025 کی صورت میں آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی ملی ہے۔بھارت نے ایشیا کپ 2008 کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا، جب کہ 13ـ2012 میں پاکستان کے دورہ بھارت کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان کوئی دو طرفہ سیریز بھی نہیں کھیلی گئی ہے۔گزشتہ سال بھی ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی لیکن بھارت نے پاکستان آنے سے صاف انکار کردیا تھا جس کے بعد ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے، جہاں کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے آسانی سے سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔پاکستان اس چیمپئنز ٹرافی میں دفاعی چیمپئن کے طور پر شریک ہوگا، آخری بار چیمپئنز ٹرافی 2017 میں ہوئی تھی جو پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…