راولپنڈی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر براڈ کاسٹرز کے اعتراض کی وجہ سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کیلئے راولپنڈی کرکٹ میچز سے محروم رہ سکتا ہے، براڈکاسٹرز نے ٹورنامنٹ کو 4 الگ الگ مقامات سے نشر کرنے پر لاجسٹک مسائل اور اخراجات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
براڈکاسٹرز کے اعتراض پر ہوسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچز محض تین مقام کراچی، لاہور اور دبئی تک محدود رکھا جائے۔دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے ٹورنامنٹ کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) او بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔