بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

محمد رضوان منفرد منفی ریکارڈ بنانے والے پہلے کپتان بن گئے

datetime 12  دسمبر‬‮  2024 |

دبئی (این این آئی)پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے ہرایا مگر اس میچ میں محمد رضوان بطور کپتان ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر گئے۔ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے 184 رنز کے ہدف میں پاکستانی ٹیم 172 رنز پر محدود رہی۔ اس میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے ٹاپ اسکورر کپتان محمد رضوان رہے جنہوں نے 74 رنز بنائے لیکن یہ رنز ٹیم کے جیت کے کیا کام آتے الٹا ایک منفی ریکارڈ میں شریک کار بنا گئے۔محمد رضوان نے اس میچ میں 62 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔

انہوں نے اپنی نصف سنچری بنانے کے لیے 50 سے زائد گیندیں کھیلیں۔ انہوں نے یہ نصف سنچری 52 گیندوں میں مکمل کی، جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی سست ترین نصف سنچری ہے۔تاہم بطور کپتان وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 میں نصف سنچری بنانے کے لیے 50 سے زائد گیندیں کھیلیں اور سب سے سست رفتاری سے نصف سنچری بنانے والے کپتان بن گئے۔ٹی 20 کی تاریخ میں سست ترین نصف سنچری بنانے کی فہرست میں ٹاپ پر اسکاٹ لینڈ کے بلے باز ریان واٹسن ہیں جنہوں نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں کینیا کے خلاف 54 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔بھارت کے سابق اوپنر اور موجودہ کوچ گوتم گمبھیر نے 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 54 گیندوں پر نصف سنچری مکمل اس ریکارڈ میں شریک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…