جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن(این این آئی)آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان کا 203رنز کے ہد ف ، آسٹریلیاکی ٹیم نے 33.3اورز میں پورکرلیا،مچل اسٹارک کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم 46.4 اوور میں 203 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کم ہدف کے باوجود پاکستانی باؤلرز کی عمدہ کارکردگی نے میچ کو دلچسپ بنادیا تاہم قومی ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی، آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 33.3 اوورز میں 8 وکٹوں پر پورا کرلیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جیک فریزر میکگورک اور میتھیو شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا، شارٹ ایک اور جیک 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔28 رنز پر ابتدائی دو وکٹیں گرنے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلیس نے 85 رنز کی شراکت قائم کی، جوش انگلس 49 اور اسٹیو اسمتھ 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔میچ بظاہر پاکستان کے کنٹرول سے باہر جاچکا تھا تاہم حارث رؤف سمیت دیگر باؤلرز کی کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت میچ ایک بار پھر سے دلچسپ ہوگیا۔حارث رؤف نے پہلے اسٹیو اسمتھ کو پویلین بھیجا جس کے بعد مارنس لبوشین کو 16 اور گلین میکسوئل کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیج کر آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کیا۔32ویں اوور میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ان فٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے ، ان کا اوور محمد حسنین نے مکمل کیا۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، شاہین آفریدی نے 2، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے صائم ایوب 3 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔کچھ دیر بعد عبداللہ شفیق نے بھی انہیں ڈریسنگ روم میں جوائن کرلیا، وہ 12 رنز ہی بناسکے، آسٹریلیا کی جانب دونوں وکٹیں مچل اسٹارک نے حاصل کیں۔سابق کپتان بابراعظم بظاہر اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کررہے تھے لیکن جیسے ہی اسپنرز کو باؤلنگ کے لیے لیا گیا، وہ ایڈم زمپا کو پہلے ہی اوور میں وکٹ دے بیٹھے، بابر 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

کپتان محمد رضوان کی ہمت 44 رنز پر جواب دے گئی، کامران غلام 5 اور نائب کپتان سلمان علی آغا 12 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی نے 24 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے آخری لمحات میں جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2،2 جب کہ مارنس لبوشین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 8 اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…