اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان ٹیم کی کپتانی کس کو ملے گی، مزید 3 نام سامنے آگئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کے وائٹ بال ٹیم کی قیادت کے فرائض سے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے لیے مزید 3 نام منظرعام پر آگئے۔رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ ا?فریدی بطور سینئرز کپتانی کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے تاہم اب اوپنر فخر زمان، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا نام گردش کررہا ہے۔

حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی سیریز کے دوران رضوان کی جگہ ٹیسٹ نائب کپتان بننے والے سعود شکیل کو ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔اسی طرح پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے فخر زمان کو بھی جارحانہ حکمت عملی کے باعث زیر غور لایا جاسکتا ہے جبکہ سلمان آغا نے تاحال ڈومیسٹک میں کبھی کپتانی نہیں کی ہے۔

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی کی مایوس کن کارکردگی پر قیادت میں تبدیلی ہوئی تھی اور بابراعظم سے استعفیٰ لے لیا گیا تھا۔بعدازاں شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین کو وائٹ بال کی ذمہ داریاں دی گئیں تاہم محض ایک سیریز کے بعد شاہین سے ٹی20 کی کپتانی لے لی گئی اور پھر بابراعظم کو قیادت کے فرائض سونپ دیے گئے تھے جس پر کرکٹرز میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں تھی۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کپتانی کے حوالے سے کوئی پیشکش موصول نہ ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ محمد رضوان نے آفر ملنے پر جلد بازی میں فیصلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ کپتانوں کے ساتھ ماضی میں ہوئے سلوک کے حوالے سے تحفظات وہ پی سی بی کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…