اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 24ـ2023ء کے لئے چار کیٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کے لئے منتخب کیا تھا، ان کرکٹرز کے معاہدے 30 جون 2024ء کو ختم ہوچکے ہیں۔کرکٹ بورڈ نے تاحال 25ـ2024ء کے سینٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کا اعلان نہیں کیا، البتہ اطلاعات ہیں کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی جارہی ہے۔”اے” کیٹیگری میں پچھلے سال کی طرح بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ہی رہیں گے اور یہاں کسی نئے نام کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ کپتان شان مسعود ”بی” کیٹیگری تک محدود رہیں گے، ان کیساتھ اس کیٹیگری میں نسیم شاہ، فخر زمان اور شاداب خان کی جگہ پکی ہے، البتہ پچھلے سینٹرل کنٹریکٹ میں ”بی” کیٹگری کا حصہ بننے والے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد حارث کا ”بی” کیٹیگری میں رہنا ناممکن ہے۔ اسی طرح آل راؤنڈ ر محمد نواز کا نام بھی ”بی” کیٹیگری کا حصہ نہیں ہوگا۔ ”سی” کیٹیگری میں عبداللّٰہ شفیق برقرار رہیں گے، البتہ یہاں ان کیساتھ صائم ایوب، سعود شکیل ، اسامہ میر اور میر حمزہ کی شمولیت متوقع ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء سے قبل چئیرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف سے مطالبات تسلیم کروانے والے کرکٹرز کے لئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مراعات اور مالی فوائد پچھلے کنٹریکٹ کے تناظر میں بڑھنے کا فی الحال امکان بہت کم ہے اور اس کی وجہ گذشتہ 12 ماہ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی کا گراف نیچے جانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…