جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

2 ورلڈکپ ٹیم کے رکن اکاؤنٹنٹ کی نوکری کرنے لگے

datetime 13  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کیلئے 2 بار ورلڈکپ جیتنے والے فاسٹ بولر ناتھن بریکن مقامی فرم میں اکاؤنٹنٹ کی نوکری کرنے لگے۔سال 2003 اور 2008 میں ون ڈے ورلڈکپ کی فاتح آسٹریلوی ٹیم کے رْکن ناتھن بریکن مبینہ طور پر کرکٹ سے دور ہوکر اب مقامی فرم میں اکاؤنٹنٹ کی نوکری کررہے ہیں۔

سال 2008 میں ناتھن بریکن ون ڈے فارمیٹ میں نمبر ون بالر بھی بننے جبکہ 2011 میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز رائل چیلنچر بنگلور نے انہیں ڈرافٹ میں 1.3 کروڑ روپے میں پِک کیا تاہم کرکٹر نے لیگ کھیلنے سے انکار کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

سال 2023 میں آسٹریلوی کرکٹر نے مختصر طور پر سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور انٹرنس الیکٹوریٹ کیلئے لبرل امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لیا تاہم کامیابی نہ سمیٹ سکے۔گھٹنے کی انجری کے باعث ناتھن بریکن کرکٹ کے کھیل سے ریٹائر ہونے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے آسٹریلیا کیلئے 5 ٹیسٹ اور 116 ون ڈے اور 19 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور تینوں فارمیٹ کْل 205 وکٹیں حاصل کیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…