ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رونالڈو نے یوٹیوب پر سبسکرائبرز اور ویوز کا ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 22  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منسک (این این آئی)پرتگال کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کے بعد اب یوٹیوب پر بھی اپنی مقبولیت دنیا کو دکھا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل بنا کر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ملین سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔رونالڈو نے یوٹیوب چینل کا نام UR · Cristiano رکھا ہے جس نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ (1 ملین) سبسکرائبر حاصل کرکے اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔ ریکارڈ وقت میں سبسکرائبر کی یہ تعداد حاصل کرکے رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل تیز ترین 1 ملین سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ جنوبی کورین گلوکارہ جینی کِم کے پاس تھا جنہوں نے 7 گھنٹوں میں یہ سنگ میل طے کیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق میٹا کی ملکیت سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے رونالڈو کے یوٹیوب چینل کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت اسے دنیا کا سب سے مقبول ہوتا یوٹیوب چینل بناسکتی ہے۔اب تک رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 12 ملین () تک جا پہنچی جس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے چینل سے متعلق بتایا کہ وہ اس پر اپنی زندگی کے مختلف پہلو شئیر کریں گے جو ان کے مداح نہیں جانتے۔خیال رہے کہ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) 311 ملین سبسکرائبر کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…