جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ارشد مجھ سے جیت گیا، نیرج چوپڑا

datetime 9  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی جیت پر ان کے حریف، بھارتی نیرج چوپڑا نے کہاہے کہ میں 2016 سے مختلف مقابلوں میں ارشد کے ساتھ مدِمقابل رہا ہوں تاہم یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ارشد مجھ سے جیت گیا ہے۔ کھیل میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے لیے اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا نے ارشد ندیم کو جیت کی خوشی میں مبارک باد دی۔

انہوں نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا ایک دن ہوتا ہے، میرا دن نہیں تھا، آج ارشد ندیم کا دن تھا۔انہوں نے کہا ارشد نے بہت محنت کی ہے اور آج کی رات ارشد مجھ سے بہتر تھا۔ اسے یہ جیت مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے چاندی کے تمغے پر خوش ہوں لیکن مطمئن نہیں ہوں۔ میری تھرو تمام راؤنڈز میں بہتر رہی لیکن اب میں اسے مزید بہتر بنانے کے لیے پریکٹس کروں گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…