منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وقار یونس نے تمام تر اختیارات کے ساتھ پی سی بی میں ہاٹ سیٹ سنبھال لی

datetime 1  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سابق مایہ ناز کرکٹر وقار یونس نے تمام تر اختیارات کے ساتھ پی سی بی میں ہاٹ سیٹ سنبھال لی ہے تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا تقرر ہیڈ کوچ کا اختیار ہے اور وقار یونس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔کوچ اپنی سفارشات چیئرمین محسن نقوی کو دیں گے اور چیئرمین کپتان کانام فائنل کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ پی سی بی کنسلٹنٹ وقار یونس کے پاس پاکستان کی تمام کرکٹ چلانے کا مینڈیٹ ہے لیکن کپتان کی تقرری سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹین اور ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کپتان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے اور اپنی سفارشات چیئرمین کو دیں گے۔ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے باوجود بابر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ مزید تاخیر کا شکار ہے اور سرجری کا دعویٰ ،دعویٰ ہی رہ گیا۔نومبر میں پاکستانی ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کھیلنے آسٹریلیا جائے گی، اس لیے اکتوبر میں وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان کا فیصلہ ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کچھ کھلاڑیوں کے بارے میں ٹیم انتظامیہ نے منفی رپورٹس دی ہیں، ان کھلاڑیوں کے خلاف انضباطی کارروائی بھی بورڈ کے لیے چیلنج ہے۔بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ان کھلاڑیوں کو موقع دیا جاتا ہے یا نہیں اس بارے میں اگلے ہفتے تک صورتحال واضح ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…