منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی

datetime 3  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے خفیہ رپورٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی۔گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کے ڈسپلن، کھلاڑیوں کی سوچ اور کھیل سے آگاہی پر تفصیل دی ہے۔ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن نے ناقص کارکردگی کی وجوہات تفصیلی طور پر بیان کی ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور کھیل سے آگاہی پر تفصیلی لکھا۔

گیری کرسٹن نے ٹیم میں بہتری لانے کے لیے تجاویز دی ہیں، رپورٹ میں وہی پوائنٹس ہیں جس کا انہوں نے اپنی تقریر میں ذکر کیا تھا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیری کرسٹن کی رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں، رپورٹس کی روشنی میں محسن نقوی بورڈ عہدیداران اور سابق کرکٹرز سے مشاورت بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق مشاورت مکمل ہونے پر مستقبل سے متعلق فیصلے ہوں گے۔سینئر مینجر وہاب ریاض چند روز قبل اپنی رپورٹ جمع کرا چکے ہیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلے ہی راؤنڈ میں باہر گئی تھی، قومی ٹیم کو بھارت اور امریکا نے شکست دی تھی۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…