بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی سے بدلہ چکادیا ہے، راشد لطیف

4  اپریل‬‮  2024

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی سے بدلہ چکادیا ہے۔ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا کہ افغانستان کیخلاف سیریز ہارنے پر شاداب خان نے دانشمندانہ بیان دیا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے بغیر ٹیم مکمل نہیں ہے،اس کا مطلب تھا کہ وہ کپتان نہیں ہیں، بابر اعظم کو ہٹایا گیا تو میں شاہین شاہ آفریدی سے بھی یہی توقع کررہا تھا،اگر پیسر نے اس وقت یہ قدم اٹھایا ہوتا تو آج اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دونوں میں کتنی دوستی ہے بابراعظم نے بدلہ چکا دیا،اب شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اچھا سلوک ہوا نہ ہی اس وقت بابراعظم کے ساتھ ہوا تھا۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم کا شیرازہ بکھرتے دیکھ رہا ہوں، اگر انھوں نے ٹی 20ورلڈکپ نہ جیتا تو گھٹنوں کے بل آجائیں گے، بھارت کیخلاف میچ جیتنا بھی اہم ہوگا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ لگتا ہے کہ 90 کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…