بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بابر اعظم کی اے ایس پی شہر بانو کیساتھ آئی ننھی بچی کو آٹوگراف دینے کی ویڈیو وائرل

datetime 2  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی اے ایس پی شہربانو کے ساتھ آئی ننھی بچی کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ خاتون پولیس افسر کی بیٹی ہے۔یہ ویڈیو 26 فروری کی ہے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے تھے، اس دوران بابر اعظم نے 63 گیندوں پر 111 رنز شاندار اننگز کھیلی تھیں، جس میں دو چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی اور انہیں آٹوگراف بھی دئیے۔اس دوران ان کی اے ایس پی شہر بانو سے ملاقات ہوئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم پہلے ننھی مداح کو گود میں اْٹھاتے ہیں اور پھر انہیں آٹوگراف دیتے نظر آ رہے ہیں، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ننھی بچی اے ایس پی شہر بانو کی بیٹی ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…