جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

حارث رئوف ورلڈ کپ کی تاریخ کے مہنگے ترین فاسٹ بالر بن گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

کولکتہ (این این آئی)انگلینڈ کے خلاف میچ کے ساتھ پاکستان کی ورلڈ کپ مہم اپنے اختتام کو پہنچی جہاں اہم میچوں میں شکستوں کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی اور اس ابتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ حارث رئوف نے بھی ورلڈ کپ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 2 راستے موجود تھے، اگر دفاعی چمپیئن انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتی تو اسے 287 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کرنا ہوتی تاہم انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو ایسی صورت میں پاکستان کو انگلینڈ کو 50 رنز کے اندر آئوٹ کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ ہدف 2 اوورز اور 5 گیندوں پر حاصل کرنا ہوتا۔

انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے اور پاکستان کو یہ ہدف 6.4 اوورز یا 40 گیندوں میں حاصل کرنا تھا جو ناممکن تھا۔پاکستان کی ٹیم یہ ناممکن ہدف حاصل نہ کر سکی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔دوسری جانب قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ فاسٹ بالر حارث رئوف کے لیے بھی عالمی کپ ڈرائونا خواب ثابت ہوا اور کئی میچوں میں وہ بری طرح ناکامی سے دوچار ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مہنگے بھی ثابت ہوئے۔

نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش جیسے کمزور حریفوں کے خلاف تو حارث نے اچھی بالنگ کی تاہم بڑی ٹیموں کے خلاف بالکل بے ضرور نظر آئے بالخصوص ابتدائی اوورز میں تمام ہی ٹیموں نے فاسٹ بالر کی خوب خبر لی۔افغانستان جیسے حریف کے خلاف بھی حارث کوئی وکٹ نہ لے سکے جبکہ بھارتی بالنگ کے خلاف بھی ان کے بالنگ میں کوئی کاٹ نظر نہ آئی۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بلے بازوں نے حارث کی درگت بنائی اور پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ٹیم نے حارث کے خلاف 83 جبکہ کیویز نے ان کے خلاف 85 رنز بنائے۔

مجموعی طور پر حارث نے اس ورلڈ کپ کے 11 میچوں میں 16 وکٹیں لیں لیکن اس کے عوض 533 رنز دیے اور اس طرح ورلڈ کپ کی تاریخ کے مہنگے ترین بالر بن گئے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کے اسپنر عادل رشید کے پاس تھا جنہوں نے 2019 ورلڈ کپ کے 11 میچوں میں 526 رنز دیے تھے اور 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

حارث کے بائولنگ پارٹنر شاہین شاہ آفریدی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور انہوں نے بھی اس ورلڈ کپ کے 9 میچوں میں 481 رنز دیے لیکن ساتھ ساتھ 18 وکٹیں بھی حاصل کیں۔حارث اور شاہین سے قبل ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے مہنگے بالر وہاب ریاض ثابت ہوئے تھے جنہوں نے 2019 ورلڈ کپ کے 8 میچوں میں 400 رنز دیے تھے۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…