پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

ورلڈکپ ، جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

احمد آباد (این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی،افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،افغانستان کا 245 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا،وین ڈیر ڈوسن 76 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔احمد آباد میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، عظمت اللہ 97 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ رحمت شاہ اور نوراحمد نے 26 ، 26 رنز بنائے جبکہ رحمان اللہ گرباز 25 ، ابراہیم زدران 15 اور راشدخان 14 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوئٹزی نے 44 رنز دے کر 4ر وکٹیں حاصل کیں، کشیو مہاراج اور نگیڈی نے 2،2 اور فیلوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔افغانستان کا 245 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 47.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔

وین ڈیر ڈوسن 76 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک 41 اور ایڈن مارکرم نے 25 رنز بنائے، ڈیوڈ ملر 24 ، ٹمبا باووما 23 اور ہینرک کلاسن 10 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ فیلکوائیو 39 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے محمد نبی اور راشد خان نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا تھا جبکہ افغانستان ناک آٹ مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوگیا تھا۔

دونوں ٹیموں کا گروپ اسٹیج کا آخری میچ تھا۔افغانستان نے رواں ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھائی، انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا جیسی ٹیموں کے خلاف کامیابی حاصل کی۔افغان ٹیم نے 9 میچز میں 4 کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 8 پوائنٹس لیے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ٹاپ 8 ٹیموں میں شامل ہوکر افغانستان نے پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2025 کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…