بنگلورو(این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کردیا۔ فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 81 گیندوں پر 126 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں اپنی ریکارڈ ساز اننگ میں 11 چھکے لگائے تھے۔اس کے علاوہ فخر زمان نے 63 گیندوں پر 9 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے کیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔ان سے قبل سابق پاکستانی بلے باز سلیم ملک نے 1987 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف 94 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔