جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بابر کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنیکا معاملہ، وقار یونس پھٹ پڑے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پرسنل واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے کے معاملے پر آواز اٹھا دی۔پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کی جانب سے پی سی بی کے بڑوں کے بابر اعظم کے میسجز کا جواب نہ دینے کے دعوے کے بعد سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ معاملہ زیر بحث ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بابر اعظم کی سی ای او پی سی بی سلمان نصیر کے ساتھ پرسنل چیٹ دکھائی جسے لائیو شو کے دوران ٹی وی پر نشر بھی کیا گیا۔

معاملے پر پروگرام کے میزبان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم یہ چیٹ نہیں دکھانا چاہتے تھے تاہم جب ذکا اشرف نے لائیو شو کے دوران کہا کہ آپ دکھائیں تو اس وقت ہم نے اسے دکھانے کا فیصلہ کیا جو کہ ہمیں نہیں کرنا چاہیے تھا، اگر ہمارے اس اقدام سے کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم اس پر معذرت خواہ ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی جانب سے بھی بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے کے معاملے پر سوال اٹھایا گیا کہ کیا چیٹ دکھانے سے پہلے بابر اعظم سے اجازت لی گئی۔

اب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی سوشل میڈیا پر اس معاملے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا سوال پوچھا کہ یہ کیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آپ لوگ؟وقار یونس نے نجی ٹی وی کے پروگرام کا کلپ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک نہایت ہی مضحکہ خیز عمل ہے۔قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ خوش ہو گئے آپ لوگ، برائے مہربانی بابر اعظم کو اکیلا چھوڑ دیں، وہ پاکستان کرکٹ کا ایک اثاثہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…