منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ،روہت کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت بھارت نے افغانستان کو شکست دیدی

datetime 11  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں بھارت نے کپتان روہت شرما کی ریکارڈ ساز اننگزکی بدولت افغانستان کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی،بھارت نے افغانستان کا 273 رنز کا ہدف با آسانی 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان روہت شرما نے 84 گیندوں پر 131 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے،روہت شرما مین آف دی میچ قرارپائے ،ایشان کن نے47 ، ویرات کوہلی 55 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ،شریاس ائیر نے 25رنز بنائے۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے، حشمت اللہ شاہدی 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کے خلاف افغانستان کی پہلی وکٹ 32 کے مجموعی اسکور پر گری، جب جسپریت بمراہ نے اوپنر ابراہیم زدران کو 22 رنز پر آئوٹ کیا۔اس کے بعدرحمان اللہ گرباز کو ہاردک پانڈیا نے 21 جب کہ رحمت شاہ کو شاردل ٹھاکر نے 16 رنز پر پویلین بھیجا۔63 رنز پر 3 کھلاڑی آٹ ہونے کے بعد عظمت اللہ عمر زائی اور حشمت اللہ شاہدی نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو سنبھالا، دونوں کے درمیان 121 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر عظمت اللہ عمر زائی 62 اورحشمت اللہ شاہدی 80 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ محمد نبی نے 19، راشد خان نے 16، مجیب الرحمان نے 10 اور نوین الحق نے 9 رنز بنائے اور اس طرح افغانستان نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز اسکور کیے۔بھارت کی جانب سے بمراہ نے 4، ہاردک پانڈیا نے 2 اور کلدیپ یادیو اور ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت نے افغانستان کا 273 رنز کا ہدف با آسانی 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، کپتان روہت شرما نے 84 گیندوں پر 131 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،ان کی اس اننگز میں 5 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ ایشان کن نے47 ، ویرات کوہلی 55 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ شریاس ائیر نے 25 رنز بنائے۔افغانستان کے خلاف میچ میں روہت نے کئی ریکارڈز توڑیبھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔کرس گیل نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 553، پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 476، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم نے 398 چھکے مارے۔ہدف کے تعاقب میں روہت شرما نے افغانستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے۔روہت نے ورلڈکپ کی 19 اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کی، اس سے قبل ون ڈے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 44 اننگز میں 6 سنچریاں بنائی تھیں۔افغانستان کے خلاف روہت کی سنچری بھارت کی جانب سے ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بھی ہے۔انہوں نے 63 گیندوں پر 4 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔اس سے قبل سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے 1983 کے ورلڈکپ میں 72 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…