جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99رنز سے شکست دیدی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2023 |

حیدرآباد(این این آئی)آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99رنز سے شکست دے دی،کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 323رنز کے ہدف کے تعاقب میں 223رنز پر ڈھیر ہوگئی،کولن ایکرمن کے 69رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم 46اعشاریہ 3اوورز میں 223رنز ہی بناسکی،نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے 30اور سائبرینڈ نے 29رنز اسکور کیے،نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے5، میٹ ہنری نے 3جبکہ رویندرا نے 1وکٹ حاصل کی،مچل سینٹنر کو میچ میں شاندار آل راونڈ کارکردگی دکھانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میںنیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹ پر 322رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323رنز کا ہدف سیٹ کیا۔کیویز کی طرف سے اوپنر ڈیون کانوے 32، ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53اور ڈیرل مچل 48رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کے گیلن فلپ 4اور مارک چیمپ مین 5رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36اور میٹ ہنری 10رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔نیدرلینڈز کے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2جبکہ باسڈی لیڈا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ایونٹ میں یہ دونوں ہی ٹیموں کا دوسرا میچ ہے، نیوزی لینڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے مات دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…