منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ورلڈکپ وارم اپ میچ میں شکست دیدی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباددکن(این این آئی)ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 14رنز سے شکست ہوگئی،352 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 337رنز بناسکی، بابراعظم نے 90 ور افتخار احمد نے 83رنز بنائے،اس کے علاوہ محمد نواز نے 50اور فخرزمان نے 22رنز اسکور کیے جبکہ حسن علی اور امام الحق نے 16،16رنز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 7 وکٹ پر 351رنز بنائے۔کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 77رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50رنز بنائے۔اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48، 48رنزکی اننگز کھیلی،جبکہ مارنس لبوشین نے 40، مچل مارش نے 31اور اسٹیو اسمتھ نے 27رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، حارث رف ، شاداب خان اور محمدنواز نے ایک ایک وکٹ لی۔فاسٹ بولر حارث رف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 9اوورز میں 97رنز دئیے۔وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان نے کپتانی کی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…