منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی، سرفراز بھی شامل

datetime 17  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) سری لنکا کے خلاف 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز میں شامل کیے گئے کامران غلام کو بغیر کھلائے ڈراپ کر دیا گیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹاپ آرڈر بلے باز محمد حریرہ اور آل رائونڈر عامر جمال کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے سابق بالر مورنے مورکل کو بائولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ آئندہ ماہ پاکستان ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے گی، 2ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز آئی سی سی کی تیسری ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں پاکستان کی پہلی سیریز ہوگی۔پی سی بی نے بتایا کہ 16رکنی پاکستان اسکواڈ کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، حسن علی، امام الحق، محمد حریرہ، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور شان مسعود شامل ہیں۔واضح رہے کہ دسمبر 2022ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کامران غلام کو اظہر علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، تاہم انہیں پلیئنگ الیون میں منتخب نہیں کیا گیا تھا، اب انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

ٹیم میں پہلی بار منتخب کیے گئے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے بلے باز محمد حریرہ کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 24 فرسٹ کلاس میچز کی 38 اننگز میں 2252 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 8 سینچریاں اور 8 ہی نصف سینچریاں شامل ہیں، ان کا زیادہ سے زیادہ اسکور 311 رنز ہے۔دائیں ہاتھ کے 21 سالہ بلے باز محمد حریرہ قائد اعظم ٹرافی کے گزشتہ سیزن 23-2022 میں 11 میچوں کی 18 اننگز میں 4 سینچریوں اور 2 نصف سینچریوں کی مدد سے 73 کی اوسط کے ساتھ 1024 رنز بنا کر سرفہرست رہے تھے۔

اسی طرح قائد اعظم ٹرافی کے سیزن 22-2021 کے دوران بھی محمد حریرہ سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے، انہوں نے 18 اننگز میں 986 رنز اسکور کیے تھے، جس میں 311 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔میانوالی سے تعلق رکھنے والے آل رانڈر عامر جمال نے 23 فرسٹ کلاس میچوں کی 32 اننگز میں 19.24 کی اوسط سے مجموعی طور پر 558 رنز بنائے ہیں جبکہ 64 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔وہ قائد اعظم ٹرافی کے سیزن 23-2022 میں 9 میچوں میں 31 وکٹ لے کر ٹورنامنٹ کے دوسرے کامیاب ترین بالر ثابت ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…