پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

بال ٹھاکرے کی دھمکیوں کے باوجود پاکستان بھارت کھیلنے گیا تھا‘ شاہد آفریدی

datetime 6  جون‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ایشیاکپ کے میچوں میں شرکت کے حوالے سے کھلاڑیوں کی انجری ایک بہانہ ہے۔مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی، بنگلہ دیشی اور سری لنکن بورڈز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم جس زمانے لنکن ٹیم کے پاس کھیلنے گئے تھے

اس وقت وہاں کے حالات بہت زیادہ خراب تھے، اسی طرح بنگلہ دیش آج ٹیسٹ کرکٹ کھیلتا ہے تو اس میں پاکستان کا کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سے قبل جب پاکستان دورہ بھارت کیلئے جاتا تھا تو بال ٹھاکرے کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی تھیں لیکن ہماری گورنمنٹ نے یہی کہا کہ حکومت کی طرف سے گرین سگنل ہے۔آفریدی کے تبصرے اس وقت سامنے آئے جب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 2023ء ایشیاکپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے لیے ایک ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا، جسے یہ کہہ کر ماننے سے انکار کردیا گیا کہ دیگر بورڈز یو اے ای میں شدید گرمی کی وجہ سے کھیلنے کو تیار نہیں۔موسم کے بارے میں مبینہ خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے آفریدی نے اس بات پر زور دیا کہ پیشہ ور کرکٹرز موسم کے حالات دیکھ کر نہیں کھیلتے، یہ چیزیں ہوتی ہیں لیکن یہ آپ کی فٹنس لیول کو بھی جانچتی ہے۔ اگر آپ کوئی بہانہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ کسی بھی چیز کے ساتھ آسکتے ہیں جیسے متحدہ عرب امارات میں بہت گرمی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہانے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری اور اے سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے دوسرے ممالک پر واضح کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو قبول نہیں کریں گے

انکا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ ایک ہی مقام پر ہونا چاہیے، خاص طور پر سری لنکا میں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اے سی سی کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے دوران بتایا جائے گا کہ دیگر تمام شریک ممالک سری لنکا میں کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ نامزد میزبان کے طور پر پی سی بی کو سری لنکا میں کھیلنا ہوگا یا دستبردار ہونا پڑے گا۔ اس صورت میں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان وہ چار ٹیمیں ہوں گی جن میں پانچویں ٹیم کی شمولیت کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…