پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

پاکستان ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے‘ بھارتی میڈیا کا نیا شوشہ

datetime 6  جون‬‮  2023 |

نئی دہلی ( این این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیاکپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پی سی بی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کی حمایت نہیں کریں گے

جس کے باعث توقع ہے کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل فائنل کے بعد ملاقات میں ہائبرڈ ماڈل کی تجویز کو نہ ماننے کے بعد اب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ اگلے اجلاس میں رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتائیں گے کہ ایشیاکپ سری لنکا منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیاکپ کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم، پی سی بی ایونٹ کی میزبانی پاکستان سے باہر کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے اس کی کوششوں پر اثر پڑے گا۔پاکستان نے ایشیاکپ کے معاملے پر ہائبرڈ ماڈل پیش کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں کروانے کا آپشن پیش کیا تھا جس کو مسترد کردیا گیا۔دوسری جانب اگر ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈکاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…