پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فخر نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

datetime 9  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فخر نے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ ہفتے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان سمیت سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چپمیئن شامل تھے۔

فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو سنچریوں کی مدد سے 363 رنز بنائے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اپنے اس اعزاز پر ردعمل دیتے ہوئے فخر زمان نے ٹوئٹ بھی کی۔کرکٹر نے لکھا جس طرح سے چیپمین بھائی نے ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں کوٹا تھا، مجھے لگا تھا اسی کو ملیگا لیکن میں ان تمام ووٹرز اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ کیا۔واضح رہے کہ اس وقت فخر زمان ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر ہیں جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ہی حاصل کی تھی۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…