بس میں رش کی وجہ سے کرایہ بچا کر سموسے کھاتا تھا،بابر اعظم

7  مئی‬‮  2023

دبئی (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اکیڈمی جانے کیلئے بس کا کرایہ بھی نہیں ہوتا تھا، پیدل جایا کرتا تھا اور کبھی بس میں رش کی وجہ سے کرایہ نہ دے کر بچائے پیسوں سے سموسے کھالیا کرتا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے یوٹیوب چینل پر بابر اعظم کا انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں بابر اعظم کو اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران پیش آنے والے اتار چڑھا پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دوران انٹرویو بابر اعظم نے بتایا کہ جس دن قومی ٹیم کیلئے باضابطہ طور پر کھیلنے کی کال آئی اس دن مجھ سمیت میری فیملی بے حد خوش تھی، بطور پاکستانی پلیئر اسٹیڈیم میں جب پہلی بار میچ کھیلنے آیا تب بھی مجھے کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز یاد آگیا تھا وہ آغاز جب میں بال پِکر بن کر اسٹیڈیم میں آتا تھا۔انٹرو یو کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آج جو بھی کچھ ہوں اس کے پیچھے سخت محنت اور جدوجہد ہے، کرکٹ کے سفر کے دوران صبح صبح اکیڈمی پہنچ جاتا تھا اور پھر شام کو واپس آتا تھا، اس وقت اکیڈمی جانے کیلئے بس کا کرایہ بھی نہیں ہوتا تھا ، کبھی پیدل چلا جاتا تھا اور کبھی واپسی جگاڑ لگالیا کرتا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ واپسی پر بس میں کبھی کبھی بہت رش ہوتا تھا تو بچ بچا کر بس کا کرایہ بچالیتا تھا اور پھر ان پیسوں سے اپنے علاقے میں سموسے کھالیتا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…