منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نمبرون بننے والی ٹیم کا کپتان ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ،بابر اعظم

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو اس کی مبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑیوں کو خاص مبارکباد کہ جن کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے۔کھلاڑیوں نے مختلف اور مشکل حالات میں پرفارم کیا جس سے حوصلہ بڑھا۔

نمبر ون بننے سے ٹیم کو اعتماد ملے گا۔بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان پلیئرز کو اعتماد دینے کی کوشش کرتا ہوں، ان سے کہتا ہوں کہ آپ بہترین ہیں اس لیے یہاں ہیں، ہر کھلاڑی ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہے۔کپتان نے کہا کہ اگر کسی ایک سے پرفارم نہ ہو تو دوسرے اس کو کوور کرتے ہیں، ڈریسنگ روم کو منفی باتوں سے دور رکھتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے بڑا ہدف عبور کیا اور کم ٹوٹل کا دفاع بھی کیا، کبھی بولنگ حاوی ہوتی ہے تو کبھی بیٹنگ میچ نکالتی ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 102رنز کے بڑے مارجن سے جیت کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…