پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور، جب بولر نے ایک اوور میں77 رنز دیے

datetime 6  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)1990 میں  نیوزی لینڈ کے ایک فرسٹ کلاس میچ کے دوران آف بریک بولر رابرٹ ہورڈ وینس نے کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور ڈالا۔کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ شیل ٹرافی میں ویلنگٹن اور کینٹربری کی ٹیموں کے درمیان میچ کے آخری روز ویلنگٹن کے بولر برٹ ہوورڈ وینس نے ایک اوور میں 77 رنز دے کر کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ ویلنگٹن کا سیزن کا آخری میچ تھا اور اسے ٹرافی جیتنے کے لیے اس میں واضح فتح درکار تھی۔ میچ کے آخری دن ویلنگٹن نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی اور کینٹربری کو 59 اوورز میں 291 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں کینٹربری کی خراب شروعات ہوئی اور صرف 108 کے اسکور پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ایسی مشکل صورتحال میں کینٹربری کے بیٹرز لی جرمن اور راجر فورڈ کی شراکت داری بنی اور میچ ممکنہ طور پر ڈرا کی جانب جارہا تھا۔پورے دن کھیل جاری رہنے کے بعد صورتحال ایسی ہوئی کینٹربری کو جیت کے لیے 2 اوورز میں 95 رنز درکار تھے جبکہ ویلنگٹن کو 2 وکٹیں چاہیے تھیں، میچ بظاہر ڈرا ہوتا نظر آرہا تھا۔

ایسے میں ویلنگٹن کے کپتان نے اپنے ٹیم کے بیٹر برٹ وینس کو گیند تھمائی (جنہوں نے اپنے پورے کیریئر میں بہت کم مواقع پر ہی بولنگ کی)اور انہیں اوور کرنے کو کہا، کپتان کو کیا معلوم تھا کہ یہ اوور انہیں کتنا پریشان کرسکتا ہے۔برٹ وینس کا اوور شروع ہوا اور دنیا نے پھر وہ دیکھا جو آج سے پہلے کرکٹ کی تاریخ میں نہیں ہوا تھا، ویلنگٹن کے بولر نے فل ٹاس کروا، کرواکر نو بالز پر نو بالز کروانا شروع کردیں،اوور کی شروع کی 17 گیندوں میں سے صرف ایک لیگل ڈیلیوری پھینکی گئی۔برٹ کی فل ٹاس نوبالز پر جرمن نے چھکوں کی برسات کردی اور5 نوبالز پر لگاتار 5 چھکے مارے، ایک وقت پر ایسا لگنے لگا کہ میچ میں وہ کامیابی بھی حاصل کرلیں گے۔

جرمن نے اس اوور میں مجموعی طور پر 8 چھکے اور 5 چوکے مارے اور اپنی سنچری بھی مکمل کی جبکہ فورڈ نے 2 گیندیں کھیلیں اور 5 رنز بنائے۔اوور میں چھکے چوکوں کی برسات کی وجہ سے اسکوررز اور اسکور بورڈ آپریٹر پریشان ہوگئے اور اسکور بورڈ پر اسکور اپڈیٹ کرنے میں پریشانی ہوگئی جبکہ امپائر نے بھی صرف 5 لیگل ڈیلیوریز کے بعد اوور ختم کر دیا۔

برٹ وینس نے مجموعی طور پر اوور میں 22 گیندیں( جس میں صرف 5 لیگل ڈیلیوریز تھیں) کرائی اور 77 رنز دیے جو کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین اوور ہے۔حیران کن اوور ختم ہونے کے بعد کینٹربری کو میچ جیتنے کے لیے آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے، ویلنگٹن کے بولر ایون گرے نے آخری اوور کروایا اور 5 گیندوں پر 17 رنز دے دیے اور اسکور برابر ہوگیا۔

تاہم چھکے چوکوں کی برسات کے باعث برٹ وینس کے اوور کا اسکور بھی اب تک اسکور آپریٹر کی جانب سے بورڈ پر اپڈیٹ نہیں کیا گیا تھا اس وجہ سے آخری اوور میں کتنے رنز درکار تھے کینٹربری کے بیٹرز کو نہیں معلوم تھا اور یہی وجہ بنی کے کینٹربری کے بیٹر فورڈ نے ایون گرے کے اوور کی آخری گیند روک لی اور کوئی اسکور نہیں بنا، اس طرح یہ میچ برابری کے ساتھ ڈرا ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…