اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

اس بار انشا اللہ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیتیں گے’ شاہین آفریدی

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ اس بار انشا اللہ ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیتیں گے۔ایک انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجری ہونا کسی بھی اسپورٹس میں کے کیریئر کا حصہ ہے، مشین بھی کبھی کبھار خراب ہو جاتی ہے۔

انجری میں گزارا وقت کافی مشکل تھا، انجری کے دوران کافی کچھ سیکھا تھا، امید ہے کہ پاکستان کے لیے پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ اب کافی فٹ محسوس کر رہا، آپ کے سامنے ہے کتنا بھاگ رہا، کوشش ہے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں، اگر نئے گیند سے شروع میں ایک دو وکٹ لیں تو حریف مشکل میں آ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے ہمیشہ ٹیم کیلئے اپنا بہترین دوں، پہلا اوور ہو، دوسرا ہو یا آخری، میرا کام حریف پر وار کرنا ہے، ورلڈ کپ سے قبل ون ڈے میچز ہمارے لیے کافی اہم ہیں،امید ہے ورلڈ کپ میں ہماری اچھی پرفارمنس آئے گی۔فاسٹ بولر نے کہا کہ کسی بھی ایونٹ میں شروع میں نیٹ رن ریٹ خراب ہوجائے تو آخر میں نقصان ہوتا ہے، اگر شروع ہی سے ٹاپ کرکٹ کھیلیں تو بعد میں مسئلہ نہیں ہو، بطور ٹیم اچھا کھیل کر پاکستان کو فائنل جتوانے کی کوشش کریں گے۔شاہین شاہ آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت میں کنڈیشن ہمارے لیے زیادہ مختلف نہیں ہوں گی، امید ہے وہاں کی کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…