کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور کرا دیا گیا

5  مئی‬‮  2023

کویت ( این این آئی) کرکٹ کی تاریخ منفی اور مثبت ریکارڈز سے بھری پڑی ہے اور جیسے جیسے کھیل میں نت نئے طریقے اور جدت آ رہی ہے ریکارڈز بھی بہت جلدی بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز دو مرتبہ بنائے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 35 رنز کا ریکارڈ ہے اور اسی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی 2 مرتبہ ہی ایک اوور میں 36 رنز بنائے جا چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اب ان سب سے زیادہ یعنی ایک اوور میں 46 رنز بھی بنا دیے گئے ہیں۔کویت میں فرنچائز لیگ کا ٹی ٹونٹی میچ ایک بولر کے لیے بہت ہی ڈرائونا خواب اس وقت ثابت ہوا جب اس نے اوور کی پہلی ہی گیند نو بال کرائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا، جس کے بعد کی گیند پر 4بائز کے رنز بھی ملے اور پھر اوور کی دیگر 5گیندوں پر بیٹر نے 5 چھکے مارے جن میں سے ایک چھکا دوبارہ نوبال پر مارا گیا۔اسپن بولر نے اوور کی آخری گیند پر بائونڈری دے کر مکمل اوور میں 46 رنز دیئے ۔سوشل میڈیا پر اس میچ سے متعلق صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…