بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

ایشیاکپ کی جگہ پانچ ملکی ٹورنامنٹ،بھارت کا خواب ادھورا رہ گیا

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( این این آئی) ایشیاکپ 2023ء کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کا 5ملکی ٹورنامنٹ کروانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کی پاکستان آنے سے انکار کردیا جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی گرین شرٹس کے پاس ہے، ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو ٹوک موقف نے بی سی سی آئی کو پریشان کردیا ہے اور وہ ٹورنامنٹ کی جگہ پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے جبکہ ایشیاکپ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی کا بہانہ بناکر ٹورنامنٹ کی میزبانی کسی اور ملک کو دینے کی تجویز دی تھی۔تاہم ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں البتہ بھارت چاہتا ہے تو اسکے میچز نیوٹرل وینیو پر کروائے جاسکتے ہیں، جسے بی سی سی آئی نے مسترد کردیا۔دوسری جانب ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری نے کہا تھا کہ ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں، جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔بھارتی بورڈ کے سامنے پی سی بی بھی ڈٹ گیا ہے اور اصولوں کی خاطر ایشیاکپ قربان کرنے کو بھی تیار ہے جبکہ بورڈ نے واضح پیغام دیا ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا ورنہ گرین شرٹس شرکت نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…