بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف جریدے فوربز نے 2023ء میں ٹاپ 10 امیر ترین ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے کلب النصر کا حصہ بن کر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 2023 کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے 2023 میں سب سے زیادہ کمانے والے 10 ایتھلیٹس کی فہرست جاری کی ہے۔

فہرست کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر دیگر تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا،پرتگالی اسٹار 2017 کے بعد پہلی بار دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے ایتھلیٹ بنے ہیں۔ایک سال کے دوران انہوں نے فٹبال گرانڈ سے 4 کروڑ 60 لاکھ جبکہ میدان سے باہر اشتہارات اور دیگر کے ذریعے 9 کروڑ ڈالرز کمائے۔اس فہرست میں ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی 13 کروڑ ڈالرز آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔فرانس کے نوجوان فٹبالر کیلان ایمباپے 12 کروڑ ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے اور فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔امریکی باسکٹ بال پلیئر لی بورن جیمز کی آمدنی 11 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز رہی اور ان کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔میکسیکن باکسرکانیلو الواریز 11 کروڑ ڈالرز کے ساتھ 5 ویں پوزیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔سوئٹزر لینڈ کے لیجنڈ ٹینس اسٹار راجر فیڈرر ریٹائرمنٹ کے باوجود اب بھی کروڑوں ڈالرز کما رہے ہیں۔وہ دنیا کے 10 سب سے کمانے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں شامل واحد ریٹائر کھلاڑی ہیں جو ساڑھے 9 کروڑ ڈالرز آمدنی کے ساتھ 9 ویں نمبر پر رہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…