جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ پلیئرز کو آئی پی ایل میں بھیج کر پچھتانے لگا

datetime 3  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اپنے ٹاپ پلیئرز کو آئی پی ایل کے لیے بھیج کر پچھتانے لگ گیا آئی پی ایل کی فرنچائز نے کیوی پلیئرز کو بے کار سمجھ کر سائیڈ لائن کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے جب پاکستان سے وائٹ بال سیریز اپریل مئی میں شیڈول کی تو اسے معلوم تھا کہ ٹاپ پلیئرز کو آئی پی ایل کھیلنے سے نہیں روکا جا سکے گا

اس لیے دوسرے درجے کے کھلاڑیوں کو ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے بھیجا گیا، ڈالرز کمانے کیلئے ٹاپ پلیئرز بھارت چلے گئے۔ایکسپریس کے مطابق ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے یہ سوچ کر دل کو تسلی دی کہ اکتوبر میں ون ڈے ورلڈ کپ بھی چونکہ بھارتی سرزمین پر کھیلا جائے گا، اس لیے ٹاپ کرکٹرز کو وہاں پر مسلسل آئی پی ایل میچز کھیلنے سے میگاایونٹ کی تیاری کا بہترین موقع بھی میسر آئے گا مگر ہو اس کے برعکس رہا ہے، نیوزی لینڈ کے زیادہ تر کھلاڑی ڈگ آؤٹ میں بیٹھے دیگر پلیئرز کیلیے تالیاں بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں لکھن پسر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی پر میچز کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا کہ لکھن اور رائل چیلنجر کے درمیان میچ میں دو تجربہ کار کھلاڑیوں نے جس طرح سے اقدام اٹھایا اس پر شرمندگی محسوس ہوئی، مجھے نہیں معلوم غلطی کس کی تھی لیکن 100فیصد جرمانے سے بڑھ کر سزا سنانی چاہیے تھی۔انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)سے مطالبہ کیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ کھیل میں ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں تو کھلاڑیوں کو معطل کردینا چاہیے تھا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر پابندی ہوگی تو انہیں نقصان پہنچے گا اور اندازہ ہوگا۔سنیل گواسکر نے ہربھجن سنگھ اور سری سانتھ کے واقعہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر کو آئی پی ایل کے پورے سیزن سے باہر کردیا تھا جس کے بعد ایسا ناخوشگوار واقعہ 10 سالوں تک نہیں ہوا۔ ہمیں سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔لکھن سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، اس میچ میں سابق کرکٹر کی ٹیم کو معمولی ہدف کے تعاقب میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچا کروایا تھا تاہم میچ کے اختتام پر لفظی جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ رائل چیلنجرز بنگلور نے لکھن کو شکست دی تو میچ کے آخر میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے کے دوران نوین الحق نے ویرات کوہلی کا ہاتھ جھٹک دیا

جس پر بھارتی کرکٹر غصے میں آگئے اور بعدازاں لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گھمبیر بھی لڑائی میں شامل ہوگئے تھے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے لکھنو سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے درمیان تنازعے کی اصل وجہ نوین الحق کو قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…